دل کے اندر درد آنکھوں میں نمی بن جائیے
اس طرح ملیے کہ جزوِ زندگی بن جائیے
اک پتنگے نے یہ اپنے رقص کے آخر میں کہا
روشنی کے ساتھ رہیے، روشنی بن جائیے
جس طرح دریا بجھا سکتا نہیں صحرا کی پیاس
اپنے اندر ایک ایسی تشنگی بن جائیے
دیوتا بننے کی حسرت میں معلّق ہو گئے
اب ذرا نیچے اترئیے آدمی بن جائیے
جس طرح خالی انگوٹھی کو نگینہ چاہئیے
عالمِ امکاں میں اک ایسی کمی بن جائیے
عقلِ کُل بن کر تو دنیا کی حقیقت دیکھ لی
دل یہ کہتا ہے کہ اب دیوانگی بن جائیے
وسعتوں میں لوگ کھو دیتے ہیں خود اپنا شعور
اپنی حد میں آئیے، اور آگہی بن جائیے
حُسنِ معنی کیوں رہے حرف و صدا کی قید میں
ماورائے گوش و لب اک اَن کہی بن جائیے
عالمِ کثرت نہاں ہے اس اکائی میں سلیمؔ
خود میں خود کو جمع کیجیے اور کئی بن جائیے
اس طرح ملیے کہ جزوِ زندگی بن جائیے
اک پتنگے نے یہ اپنے رقص کے آخر میں کہا
روشنی کے ساتھ رہیے، روشنی بن جائیے
جس طرح دریا بجھا سکتا نہیں صحرا کی پیاس
اپنے اندر ایک ایسی تشنگی بن جائیے
دیوتا بننے کی حسرت میں معلّق ہو گئے
اب ذرا نیچے اترئیے آدمی بن جائیے
جس طرح خالی انگوٹھی کو نگینہ چاہئیے
عالمِ امکاں میں اک ایسی کمی بن جائیے
عقلِ کُل بن کر تو دنیا کی حقیقت دیکھ لی
دل یہ کہتا ہے کہ اب دیوانگی بن جائیے
وسعتوں میں لوگ کھو دیتے ہیں خود اپنا شعور
اپنی حد میں آئیے، اور آگہی بن جائیے
حُسنِ معنی کیوں رہے حرف و صدا کی قید میں
ماورائے گوش و لب اک اَن کہی بن جائیے
عالمِ کثرت نہاں ہے اس اکائی میں سلیمؔ
خود میں خود کو جمع کیجیے اور کئی بن جائیے
سلیم احمد
No comments:
Post a Comment