طلب کو اجر نہ دوں فکرِ رہگزر نہ کروں
سفر میں اب کے ہوا کو بھی ہمسفر نہ کروں
ابھرتے ڈوبتے سورج سے توڑ لوں رشتہ
میں شام اوڑھ کے سو جاؤں اور سحر نہ کروں
اب اس بڑھ کے بھلا کیا ہو احتیاطِ وفا
یہ میرے درد کی دولت میری متاعِ حیات
ان آنسوؤں کی وضاحت میں عمر بھر نہ کروں
وہ ایک پَل کو دکھائی تو دے کہیں محسنؔ
میں جاں گنوا کے بھی اس پَل کو مختصر نہ کروں
محسن نقوی
No comments:
Post a Comment