میرے بارے میں ہواؤں سے وہ کب پوچھے گا
خاک جب خاک میں مِل جائے گی تب پوچھے گا
گھر بسانے میں یہ خطرہ ہے کہ گھر کا مالک
رات میں دیر سے آنے کا سبب پوچھے گا
اپنا غم سب کو بتانا ہے تماشا کرنا
جب بِچھڑنا بھی ہو تو ہنستے ہوئے جانا، ورنہ
ہر کوئی رُوٹھ کے جانے کا سبب پوچھے گا
ہم نے لفظوں کے جہاں دام لگے، بیچ دیا
شعر پوچھے گا ہمیں اب نہ ادب پوچھے گا
بشیر بدر
No comments:
Post a Comment