Monday 8 December 2014

کس رخ سے خوں گرا تھا مرے تشنہ لب ترا

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ

کس رخ سے خوں گِرا تھا مِرے تشنہ لب تِرا
صحرا میں پڑ گیا تھا بھنور کربلا کے بعد
خیموں کی آگ آنکھ میں بھرتی ہے یوں دھواں
پڑتی ہے کربلا پہ نظر کربلا کے بعد
صبحِ وطن تھی شامِ غریباں کے اس طرف
باندھا گیا تھا رختِ سفر کربلا کے بعد
پانی میں دیکھتا ہوں مگر تشنگی کو میں
آنکھوں کو لگ گئی ہے نظر کربلا کے بعد
اے ترجمانِ سورۂ کوثر! تِرے عدو
ابتر ہیں اور تُو ہے امر کربلا کے بعد
اک اور کربلا کی ضرورت ہے یا خدا
اسلام زندہ ہوتا ہے گر کربلا کے بعد

سید مبارک شاہ

No comments:

Post a Comment