Wednesday, 10 December 2014

تو مجھ سے تیز چلے گا تو راستہ دوں گا

تُو مجھ سے تیز چلے گا تو راستہ دوں گا
دُعا کے پھول تِری راہ میں بچھا دوں گا
ابھی تو زندگی حائل ہے تجھ سے مِلنے میں
میں آج رات یہ دیوار بھی گرا دوں گا
اگر کسی نے مجھے ایک رات روک لیا
تو اس کا نام و پتہ بھی تجھے بتا دوں گا
اب اس کے بعد کوئی بے وفا نہ پاؤ گے
میں اپنے آپ کو اتنی بڑی سزا دوں گا
بہت عجیب سی لڑکی ہے اس کی خاطر میں
پڑھے بغیر حسِینوں کے خط جلا دوں گا
لگا ہوا ہے مِرا پھول میرے کالر میں
تِرے گلاب کو گلدان میں سجا دوں گا
وہ چاند جب مِری پلکوں پہ پھول رکھ دے گا
میں اپنے بچے کو اک آسماں بنا دوں گا

بشیر بدر

No comments:

Post a Comment