Tuesday, 27 February 2018

ذات کی نظربندی میں ادب پڑا ہے کیا

ذات کی نظر بندی میں ادب پڑا ہے کیا
یا قلم کی ہمت سے واقعہ بڑا ہے کیا
بھر گیا ہے لاشوں سے، آئینہ خراشوں سے
اپنے آپ سے کوئی رات بھر لڑا ہے کیا
عین ہیں اکائی میں خط و قوس ابجد کے
اس نے عین فرصت میں وہ بدن گھڑا ہے کیا
اپنے آپ کو دیکھوں اور دیکھتا جاؤں
آئینے کے اندر بھی آئینہ جڑا ہے کیا
عزم لے کے جاتا ہوں اور لوٹ آتا ہوں
سنگِ میل قسمت کا راہ میں گڑا ہے کیا
اس سپاہِ پسپائی، سے سوال کیا پوچھوں
جان سے گزرنے کا مرحلہ کڑا ہے کیا

آفتاب اقبال شمیم

No comments:

Post a Comment