Friday, 23 February 2018

اردو ادب کے ساتھ رہیں پستیاں بہت

اردو ادب کے ساتھ رہیں پستیاں بہت
ساحر کی اک کتاب بکی "تلخیاں" بہت
اے دوست بتاؤ کہ مقصد ہے اس سے کیا
تم ہال میں بچھا تو چکے کرسیاں بہت
میں سو گیا تو خواب میں پیچھا کیا مِرا
کل رات مجھ پہ چھائی رہیں مستیاں بہت
رسی خدا کی ہم بھی پکڑ لیں کہ ان دنوں
بٹنے لگے ہیں لوگ نئی رسیاں بہت
اس احتمال سے کہ مبادا غلط چلوں
چلتی ہیں میرے ساتھ پریشانیاں بہت
روداد کیا ہے میرے سفر کی ابھی نہ پوچھ
دیکھی نہیں ہیں میں نے ابھی بستیاں بہت
تنگ آ کے کینسر نے کہا بند کر نشاط
جب لے چکا شراب کی میں چسکیاں بہت

ارتضیٰ نشاط

No comments:

Post a Comment