Tuesday 27 February 2018

ہم سلام ان کو کیا کرتے ہیں آتے جاتے

ہم سلام ان کو کِیا کرتے ہیں آتے جاتے
دعوتِ شوق دیا کرتے ہیں آتے جاتے
حسرتِ دید نے اک حشر اٹھا رکھا ہے
دستک اس در پہ دیا کرتے ہیں آتے جاتے
مسکرا کر، کبھی پازیب کو جنبش دے کر
وہ سکوں چھین لیا کرتے ہیں آتے جاتے
جلوے رک سکتے نہیں ان کے درونِ پردہ
خود کو دھوکا وہ دیا کرتے ہیں آتے جاتے
گیت وہ چھیڑ کہ ہوں جن میں پرانی یادیں
انہیں متوجہ کیا کرتے ہیں آتے جاتے
ہم بھی اے چرخ سر آنکھوں پہ بٹھاتے ہیں انہیں
حال جو پوچھ لیا کرتے ہیں آتے جاتے

چرخ چنیوٹی

No comments:

Post a Comment