Saturday, 17 February 2018

نمازوں میں ریاکاری نہ کرنا

نمازوں میں ریاکاری نہ کرنا
ادا کرنا،۔۔ اداکاری نہ کرنا
تکبر، سخت رب کو ناپسند ہے
اسے خود پر کبھی طاری نہ کرنا
تمہارے عیب سب، رب جانتا ہے
کسی مظلوم کو "کاری" نہ کرنا
مِلا پاؤ گے نہ خود سے بھی نظریں
کسی کم ظرف سے یاری نہ کرنا
زمانے بھر میں ہو جاؤ گے رُسوا
کبھی مٹی سے غداری نہ کرنا

حنیف سمانا

No comments:

Post a Comment