چُھپ چُھپ کے اب نہ دیکھ وفا کے مقام سے
گُزرا ہمارا درد، دوا کے مقام سے
لوٹ آئے ہم عرضِ وفا کے مقام سے
ہر شے تھی پست اُن کی رَضا کے مقام سے
اے مطربِ سوادِ چمن زار! ہوشیار
اللہ رے! خُود فریبئ اہلِ حرم کہ اب
بندے بھی دیکھتے ہیں خُدا کے مقام سے
جب دل نے خیر و شر کی حقیقت کو پا لیا
ہر جُرم تھا بلند، سزا کے مقام سے
اے وائے سیفؔ! لذّتِ نیرنگئ حیات
مر کر اُٹھیں گے بیم و رجا کے مقام سے
سیف الدین سیف
No comments:
Post a Comment