Tuesday, 2 December 2014

جہاں ہے دعویٰ ترقیوں کا وہیں تباہی مچی ہوئی ہے

جہاں ہے دعویٰ ترقیوں کا، وہیں تباہی مچی ہوئی ہے
جسے وہ کہتے ہیں فصلِ شیریں وہ فصل ساری گلی ہوئی ہے
نجوم و شمس و بروج و طارق، شہابِ ثاقب، قمر، کواکب
بحمدِ رب، سجدہ ریز ہیں سب کہ بزمِ عالم سجی ہوئی ہے
نہ دل میں فرحت نہ ہی مسرت، نہ کوئی حسرت نہ کوئی رغبت
گھٹن سی کیوں سانس میں نہ ہو گی، ہوا ہر اک سُو رکی ہوئی ہے
نہ ایک مذہب، نہ ایک مسلک، نہ اک ریاست نہ اک حکومت
نظر جو آتی ہے ایک دنیا، وہ ٹکڑے ٹکڑے بٹی ہوئی ہے
جہادِ دانش چھڑا ہوا ہے نظامِ نَو سے تِرا مسلسل
جہاں میں جاویدؔ دھوم تیری جسارتوں کی مچی ہوئی

جاوید جمیل 

No comments:

Post a Comment