مصیبت عشق کی تنہا مجھی پر کیا گزرتی ہے
تمہارے حسنِ عالمگیر پر اک خلق مرتی ہے
خبر ملتی نہیں کچھ مجھ کو یارانِ گزشتہ کی
خدا جانے کہاں ہیں، کس طرح ہیں، کیا گزرتی ہے
مِری آنکھوں میں تو اس کا گزر بھی ہو نہیں سکتا
یہ آنکھیں آپ کی ہیں نیند جس میں چین کرتی ہے
محبت کا اثر ہے عاشق و معشوق پر یکساں
جو مجنوں سر پٹکتا ہے تو لیلیٰ آہ کرتی ہے
اثر کچھ ہو چلا ہے سوزشِ الفت کا سینے میں
الٰہی! خیر ہو دل کانپتا ہے، روح ڈرتی ہے
پریشاں رکھتی ہے دن رات آ کر بے وفاؤں پر
طبیعت کس قدر آدمی کو بے چین کرتی ہے

اکبر الہ آبادی
No comments:
Post a Comment