آزار مِرے دل کا دل آزار نہ ہو جائے
جو کرب نہاں ہے وہ نمودار نہ ہو جائے
آواز بھی دیتی ہے کہ اٹھ جاگ مِرے لعل
ڈرتی بھی ہے کہ بچہ کہیں بیدار نہ ہو جائے
جب تک میں پہنچتا ہوں کڑی دھوپ میں چل کر
دیوار کا سایہ، پسِ دیوار نہ ہو جائے
پردہ نہ سرک جائے کہیں اے دلِ بے تاب
وہ پردہ نشیں، اور پراسرار نہ ہو جائے
بڑھتا چلا جاتا ہے زمانے سے تعلق
یہ سلسلۂ زنجیر گراں بار نہ ہو جائے
آرام سے رہتا ہی نہیں بندۂ بے دام
جب تک کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو جائے
جو کرب نہاں ہے وہ نمودار نہ ہو جائے
آواز بھی دیتی ہے کہ اٹھ جاگ مِرے لعل
ڈرتی بھی ہے کہ بچہ کہیں بیدار نہ ہو جائے
جب تک میں پہنچتا ہوں کڑی دھوپ میں چل کر
دیوار کا سایہ، پسِ دیوار نہ ہو جائے
پردہ نہ سرک جائے کہیں اے دلِ بے تاب
وہ پردہ نشیں، اور پراسرار نہ ہو جائے
بڑھتا چلا جاتا ہے زمانے سے تعلق
یہ سلسلۂ زنجیر گراں بار نہ ہو جائے
آرام سے رہتا ہی نہیں بندۂ بے دام
جب تک کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو جائے
انجم خیالی
No comments:
Post a Comment