Saturday, 6 December 2014

آتی ہے شرم ملک کے اس انتطام پر

آتی ہے شرم ملک کے اس انتطام پر
حاکم کی بھی نظر ہے تو کارِ حرام پر
اب وقت آ گیا ہے کہ بیدار ہوں عوام
اب بات ختم ہو گی تو بس انتقام پر
کس کام آئے گا ترے کعبے کا یہ طواف
بیچا ضمیر تم نے حکومت کے نام پر
دائم سمجھ رہے ہو جو تم اقتدار کو
تنسیخ لکھ دی وقت نے ایسے دوام پر
جس میں عوام کیڑوں سے کمتر شمار ہوں
صفدر خدا کی لعن ہو ایسے نظام پر

صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment