فلمی نغمہ
کسی چمن میں رہو تم، بہار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
ہم اپنے پیار کو دل سے لگا کے جی لیں گے
یہ زہر تم نے دیا ہے، تو ہنس کے پی لیں گے
زمانہ دے ناں تمہیں، بے وفائی کا الزام
زمانے بھر میں وفا کا وقار بن کے رہو
کسی کے ساتھ رہو تم، تمہارے ساتھ ہیں ہم
تمہارا غم ہے سلامت، تم پھر ہمیں کیا غم
تمہاری راہ چمکتی رہے، ستاروں سے
دیارِ حُسن میں، حُسنِ دیار، بن کے رہو
کسی چمن میں رہو تم، بہار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
حمایت علی شاعر
کسی چمن میں رہو تم، بہار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
ہم اپنے پیار کو دل سے لگا کے جی لیں گے
یہ زہر تم نے دیا ہے، تو ہنس کے پی لیں گے
زمانہ دے ناں تمہیں، بے وفائی کا الزام
زمانے بھر میں وفا کا وقار بن کے رہو
کسی کے ساتھ رہو تم، تمہارے ساتھ ہیں ہم
تمہارا غم ہے سلامت، تم پھر ہمیں کیا غم
تمہاری راہ چمکتی رہے، ستاروں سے
دیارِ حُسن میں، حُسنِ دیار، بن کے رہو
کسی چمن میں رہو تم، بہار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
حمایت علی شاعر
No comments:
Post a Comment