وقت ہر دہلیز کا جلتا دِیا گُل کر گیا
دَم نکل کر آدمی کی قید سے باہر گیا
عشق کا دعویٰ بہت آسان ہے، لیکن سنو
جس نے دعویٰ عشق کا سچا کیا تو سَر گیا
سوچتا ہوں میں سفر اپنا ادھورا چھوڑ دوں
ایک مدت سے نہیں لوگو! میں اپنے گھر گیا
جمع ہو سکتے نہیں ہیں ایک دل میں خیر و شر
خیر کے آتے ہی دل سے دیکھ لینا شر گیا
آدمی اپنا مقدر اپنے ہاتھوں ہی لکھے
جو عمل جس نے کیا وہ ساتھ میں لے کر گیا
زندگی کی اونچی نیچی راہوں پر ہر آدمی
کا سفر پورا ہوا، منزل ملی، اور مر گیا
ایک عرصے سے مجھے اپنی رہی تھی جستجو
آج میں خود سے ملا تو دیکھتے ہی ڈر گیا
موت آئی ساتھ اپنے لے گئی تم کو خیالؔ
ہاتھ سے دنیا گئی دنیا کا مال و زر گیا
دَم نکل کر آدمی کی قید سے باہر گیا
عشق کا دعویٰ بہت آسان ہے، لیکن سنو
جس نے دعویٰ عشق کا سچا کیا تو سَر گیا
سوچتا ہوں میں سفر اپنا ادھورا چھوڑ دوں
ایک مدت سے نہیں لوگو! میں اپنے گھر گیا
جمع ہو سکتے نہیں ہیں ایک دل میں خیر و شر
خیر کے آتے ہی دل سے دیکھ لینا شر گیا
آدمی اپنا مقدر اپنے ہاتھوں ہی لکھے
جو عمل جس نے کیا وہ ساتھ میں لے کر گیا
زندگی کی اونچی نیچی راہوں پر ہر آدمی
کا سفر پورا ہوا، منزل ملی، اور مر گیا
ایک عرصے سے مجھے اپنی رہی تھی جستجو
آج میں خود سے ملا تو دیکھتے ہی ڈر گیا
موت آئی ساتھ اپنے لے گئی تم کو خیالؔ
ہاتھ سے دنیا گئی دنیا کا مال و زر گیا
اسماعیل اعجاز خیال
No comments:
Post a Comment