نرغۂ غیر میں تلوار اٹھا لی اس نے
میرا سر مانگ لیا بن کے سوالی اس نے
آخرش ترکِ تعلق کا بھرم رکھنے کو
ایک دیوار پسِ دار بنا لی اس نے
عازمِ راہِ محبت کی تواضع کرنے
ساغرِ جور کی پندار اٹھا لی اس نے
بانٹ کر میرا لہو اپنی انا کی خاطر
شام اک، نام کی میرے بھی منا لی اس نے
آ گئی راس اسے صحرا نوردی دیکھو
ڈور جب سے ہے مرے دل کی سنبھالی اس نے
ہر کلی شعلہ بدن، اور دھواں اٹھتا ہے
اپنی دنیا، کیا یہاں آ کے بسا لی اس نے
میرا سر مانگ لیا بن کے سوالی اس نے
آخرش ترکِ تعلق کا بھرم رکھنے کو
ایک دیوار پسِ دار بنا لی اس نے
عازمِ راہِ محبت کی تواضع کرنے
ساغرِ جور کی پندار اٹھا لی اس نے
بانٹ کر میرا لہو اپنی انا کی خاطر
شام اک، نام کی میرے بھی منا لی اس نے
آ گئی راس اسے صحرا نوردی دیکھو
ڈور جب سے ہے مرے دل کی سنبھالی اس نے
ہر کلی شعلہ بدن، اور دھواں اٹھتا ہے
اپنی دنیا، کیا یہاں آ کے بسا لی اس نے
ذوالفقار نقوی
No comments:
Post a Comment