یہ جو گِرتی ہوئی دیوار سنبھالے ہوئے ہیں
خلق کہتی ہے اسی گھر کے نکالے ہوئے ہیں
شہرِ جاں بخش ہمیں تُو تو حقارت سے نہ دیکھ
جیسے بھی ہیں تِری آغوش کے پالے ہوئے ہیں
کوچہ گردی کی ہوس ہے، نہ تمنا، نہ دماغ
پھر یہ کیا ہے کہ جو اب پاؤں میں چھالے ہوئے ہیں
بارشیں جن کی امانت ہیں وہ بادل ہوں کہ ریت
سب کسی ایک سمندر کے اچھالے ہوئے ہیں
پسپا ہوتے ہوئے لشکر کے سپاہی، مِرے لفظ
بجھتے بجھتے بھی زمانے کو اجالے ہوئے ہیں
پہلے فرصت ہی کہاں تھی کہ تماشا کرتے
دل نے ضد کی ہے تو اب دیکھنے والے ہوئے ہیں
جن سے ہم دشت نوردوں کا بھرم قائم تھا
اب وہ چشمے بھی سمندر کے حوالے ہوئے ہیں
میر و غالب کی طرح شہر میں رُسوا ہوں گے
دونوں ہاتھوں سے جو دستار سنبھالے ہوئے ہیں

افتخار عارف
No comments:
Post a Comment