جب سے آیا چاند اپنے سامنے
ہم کو پاگل کر دیا ہے شام نے
اب سہار ے کی نہیں حاجت کوئی
کیوں لگے ہیں آپ ہم کو تھامنے
بے سکونی اور وحشت کے سوا
اب تو آتا ہی نہیں اس کا خیال
اتنا بے بس کر دیا ہے کام نے
عارضی شہرت ملی جِن کو حسن
ان کو اندھا کر دیا ہے نام نے
حسن کاظمی
No comments:
Post a Comment