Wednesday, 20 September 2017

مخمور چشم یار نے ایسا کیا مجھے

مخمور چشمِ یار نے ایسا کِیا مجھے
ساقی شراب چھوڑ کے دیکھا کیا مجھے
تجھ کو تو اپنی ساکھ ہے اے چارہ گر عزیز
تُو نے مِرے لیے نہیں اچھا کیا مجھے
کیا کیا دکھائے رنگ مجھے تیرے ہجر نے
دریا بنا دیا، کبھی صحرا کیا مجھے
جو شعر میں نے چھوڑ دیا ان کو یاد تھا
’’شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے ‘‘

باصر کاظمی

No comments:

Post a Comment