Monday, 4 September 2017

سچی باتیں کڑوی باتیں ہوتی ہیں

سچی باتیں کڑوی باتیں ہوتی ہیں
لیکن کہنے والی باتیں ہوتی ہیں
میں سنتا رہتا ہوں اور خوش ہوتا ہوں
ہر محفل میں اس کی باتیں ہوتی ہیں
ورنہ میں خاموش ہی رہتا ہوں اکثر
ہوتی ہیں تو کتنی باتیں ہوتی ہیں
میرے آتے ہی کیوں چپ ہو جاتے ہو
چپکے چپکے کس کی باتیں ہوتی ہیں
باتیں باتیں، باتوں میں کیا رکھا ہے
خاموشی میں ساری باتیں ہوتی ہیں

حسن کاظمی

No comments:

Post a Comment