Thursday 21 September 2017

ہنر کے ساتھ یہ جادوگری ملی ہے مجھے

ہنر کے ساتھ یہ جادوگری ملی ہے مجھے 
چھڑی گھمائی تو نیلم پری ملی ہے مجھے
میں دل پہ زخم بناتا ہوں نوکِ خنجر سے
یہی اذیتِ شیشہ گری ملی ہے مجھے
سفر کے واسطے بیساکھیاں پڑی ہوئی تھیں 
سمجھ رہا تھا اڑن طشتری ملی ہے مجھے
کہیں ملا ہے مجھے زخمِ دل اٹھانے کو
کہیں گلابوں بھری ٹوکری ملی ہے مجھے
تُو میرے جسم کو بھی موم کا غلاف سمجھ
یہ کھال چاہے بہت کھردری ملی ہے مجھے
بس اک تبسم گلریز اس کے ہونٹوں پر
یا اک مشقتِ نوحہ گری ملی ہے مجھے
نکل کے یونہی نہیں آیا موت کے منہ سے
سمجھ لو زندگی ہی دوسری ملی ہے مجھے
اسے کتاب سے عاطف ملا ہے سرخ گلاب
پرانے باغ سے بارہ دری ملی ہے مجھے

عاطف کمال رانا

No comments:

Post a Comment