کون سنے گا کوک ری کوئل
چپ ہو جا مت ہُوک ری کوئل
لوگ کریں ہم معصوموں سے
کتنا سخت سلوک ری کوئل
اس کی خاطر کر چھوڑی ہے
زلفیں ٹھنڈی چھاؤں جیسی
اس کے نین ملوک ری کوئل
تک تک اس کو مٹتی ناہیں
ان نینن کی بھوک ری کوئل
زین شکیل
No comments:
Post a Comment