Monday, 18 September 2017

مے نور خدا ہوتی دل عرش خدا ہوتا

مۓ نورِ خدا ہوتی دل عرشِ خدا ہوتا
تھوڑی سی جو پی لیتے کیا جانیے کیا ہوتا
ہم جا کے جو بھولے سے مسجد میں اذاں کہتے
بے دست برہمن بھی ناقوس بجا ہوتا
دن ہے یہ قیامت کا ہم ہجر کے مارے ہیں
افسانہ ہمارا بھی تھوڑا سا سنا ہوتا
خلوت گہِ دل میں تم چپکے سے جو آ جاتے
پردے میں سویدا کے کیا جانیے کیا ہوتا
لطت آتے اسیری میں اے کاش قفس اپنا
پھولوں سے لدا ہوتا پھولوں سے بھرا ہوتا
اچھا تھا مِرے مالک یوں میری گزر جاتی
درگاہ تِری ہوتی یہ دست دعا ہوتا
رحمت سے ریاضؔ اس کے تھے ساتھ دو فرشتے
اک حور جو بڑھ جاتی تو اور مزا ہوتا

ریاض خیر آبادی

No comments:

Post a Comment