Monday, 4 September 2017

اب کون کہے تم سے

اب کون کہے تم سے
مجھے یاد نہیں کرنا
مجبور نہیں ہونا

اب کون کہے تم سے
وحدت کو سمجھ کر بھی
منصور نہیں ہونا
اب کون کہے تم سے
گر ساتھ نہ رہ پائیں
تم دور نہیں ہونا

اب کون کہے تم سے
لوگوں سے چھپے رہنا
مشہور نہیں ہونا

اب کون کہے تم سے
یہ ہجر ہمیں اب کے
منظور نہیں ہونا

اب کون کہے تم سے
تم نور ہمارے ہو
بے نور نہیں ہونا

زین شکیل

No comments:

Post a Comment