Friday 22 September 2017

حاصل ہے تیرے عشق میں تسکیں جاں مجھے

حاصل ہے تیرے عشق میں تسکیںِ جاں مجھے
جس دن سے مل گیا ہے تِرا آستاں مجھے
جھک کر کرنے لگے آسماں سلام مجھے
پہنچا دیا ہے تِرے کرم نے کہاں مجھے
دامن نہ مجھ سے چھوٹے آپ کا کسی طرح
سرکار چاہے چھوڑ دے سارا جہاں مجھے
پھر کیوں نہ بے نیازِ غمِ دو جہاں رہوں
تُو ہے تو کس لیے ہو غم دو جہاں مجھے
ملنے کو مہرباں تو اور بھی ملے مگر
تم سا کہیں نہ ملا کوئی مہرباں مجھے
اللہ جانے کس کی تجلی نظر میں ہے
بھاتا نہیں ہے جلوۂ کون و مکاں مجھے
دل کو تِرا ملا ل رہا روزِ عید بھی
گزری تیرے بغیر خوشی بھی گراں مجھے
گر چاہتے ہیں آپ ضرور آزمائیے مجھے
منظور عشق میں ہے ہراک امتحاں مجھے
پرنؔم غمِ حیات گلے سے لگا تو لوں 
لیکن غمِ حبیب سے فرصت کہاں مجھے

پرنم الہ آبادی

No comments:

Post a Comment