لبِ سکوت پہ اک حرفِ بے نوا بھی نہیں
وہ رات ہے کہ کسی کو سر دعا بھی نہیں
خموش رہیۓ تو کیا کیا صدائیں آتی ہیں
پکاریۓ تو کوئی مڑ کے دیکھتا بھی نہیں
جو دیکھیۓ تو جلو میں ہیں مہر و ماہ و نجوم
قدم ہزار جہت آشنا سہی،۔ لیکن
گزر گیا ہوں جدھر سے وہ راستا بھی نہیں
کسی کے تم ہو، کسی کا خدا ہے دنیا میں
مرے نصیب میں تم بھی نہیں خدا بھی نہیں
یہ کیسا خواب ہے پچھلے پہر کے سناٹو
بکھر گیا ہے اور آنکھوں سے چھوٹتا بھی نہیں
اس اژدہام میں کیا نام، کیا نشاں اخترؔ
ملا وہ ہنس کے مگر مجھ سے آشنا بھی نہیں
اختر سعید خان
No comments:
Post a Comment