فقط آنکھوں میں اشکوں کے کہاں سیلاب رہتے ہیں
بہت سے دل بھی ایسے ہیں جو زیرِ آب رہتے ہیں
جو روشن کر نہیں سکتے مقدر کے اندھیروں کو
وہ شعلے گھر جلانے کو بہت بے تاب رہتے ہیں
خدایا کن زمینوں پر خوشی کے پھول کھلتے ہیں
انہیں صورت میں ڈھلنے کا کبھی موقع نہیں ملتا
بہت سے خواب ایسے ہیں جو زیرِ خواب رہتے ہیں
یہاں بس غم کی دلدل ہے جہاں پر ہم قدم رکھیں
چٹانیں بھربھری جب ہوں وہاں احباب رہتے ہیں
وہاں پر خرقہ پوشوں کی زبانیں گنگ رہتی ہیں
جہاں کردار مر جائیں وہاں انساب رہتے ہیں
سعدیہ بشیر
No comments:
Post a Comment