کچھ ایسے تیرا تصور ہے دل کی بستی میں
رہی نہ تیری جگہ بھی ہماری ہستی میں
چمن کے شوق میں محوِ سفر ہوں شعلوں پر
کھلیں گے پھول اسی آبلہ پرستی میں
یہ کفر و شرک ہے ایسا خلل دماغوں کا
خرد کو دفن کرے ظلمتوں کی پستی میں
نہیں ہے سنگ زنی بار کچھ زمانے کی
یہی تو زادِ سفر ہے جنوں گرستی میں
دل و دماغ میں جھگڑا ہے آفرینش پر
یہ روح قید مگر وعدۂ الستی میں
میں توڑ ڈالوں گا اب یہ قفس عناصر کا
پنپ رہی ہے بغاوت سی زیردستی میں
سب اہلِ دشت امرؔ احترام کرتے ہیں
دِوانے مست سے پھرتے ہیں اپنی مستی میں
امر روحانی
رہی نہ تیری جگہ بھی ہماری ہستی میں
چمن کے شوق میں محوِ سفر ہوں شعلوں پر
کھلیں گے پھول اسی آبلہ پرستی میں
یہ کفر و شرک ہے ایسا خلل دماغوں کا
خرد کو دفن کرے ظلمتوں کی پستی میں
نہیں ہے سنگ زنی بار کچھ زمانے کی
یہی تو زادِ سفر ہے جنوں گرستی میں
دل و دماغ میں جھگڑا ہے آفرینش پر
یہ روح قید مگر وعدۂ الستی میں
میں توڑ ڈالوں گا اب یہ قفس عناصر کا
پنپ رہی ہے بغاوت سی زیردستی میں
سب اہلِ دشت امرؔ احترام کرتے ہیں
دِوانے مست سے پھرتے ہیں اپنی مستی میں
امر روحانی
No comments:
Post a Comment