گیت
اے دلِ بے قرار جھُوم
اے دلِ بے قرار جھوم
ابرِ بہار آ گیا
دورِ خزاں چلا گیا
عشق مراد پا گیا
حسن کی مچ رہی ہے دُھوم
چٹکی ہوئی ہے چاندی
مستی میں ہے کلی کلی
جھُوم رہی ہے زندگی
تُو بھی ہزار بار جھُوم
اے دلِ بے قرار جھُوم
تارے ہیں، ماہتاب ہے
حسن ہے اور شباب ہے
زندگی کامیاب ہے
آرزؤوں کا ہے ہجُوم
اے دلِ بے قرار جھُوم
تیرا نشہ، تیرا خمار
اب ہے بہار ہی بہار
پی کے خوشی میں بار بار
تُو بھی ہزار بار جھُوم
اے دلِ بے قرار جھُوم
خمار بارہ بنکوی
No comments:
Post a Comment