Wednesday 7 February 2018

اس نے فقط سلام کیا زیر لب مجھے

اس نے فقط سلام کیا زیرِ لب مجھے 
دل تک سنائی دینے لگا سب کا سب مجھے
اچھا کِیا ہے گھر میں پرندوں کو پال کر 
کچھ اور رزق دینے لگا میرا رب مجھے
تبدیل کر رہی ہے مِرے دن کو کس لیے 
اے رات دیکھنا ہی نہیں خواب اب مجھے
دنیا لپٹ گئی تھی مِرے ساتھ اس طرح 
مجھ کو پتہ نہیں ہے ملا کون کب مجھے
اس دل کو معذرت کا مزہ تب ہی آئے گا 
خود ہی گلے سے آ کے ملے گا وہ جب مجھے
وہ چاند بھی تھا یار تِرے خد و حال کا
کھڑکی سے جو دکھاتا رہا اپنی چھب مجھے
خالد کوئی بھی میرے لیے اجنبی نہیں 
کس کس کا تُو بتائے گا نام و نسب مجھے

خالد سجاد احمد

No comments:

Post a Comment