Wednesday, 7 February 2018

کسی دن اس ستم گر نے

اعزاز

کسی دن اس ستمگر نے
مجھے چادر اوڑھائی تھی
مِرا دل گنگنا اٹھا
مجھے اس کی عقیدت پر محبت کا گماں ٹھہرا
یہ  عقدہ اب کھلا مجھ پر
وہ کب محبوب سمجھا تھا
مزارِ کوشنما سمجھا
بس اک چادر چڑھائی تھی

سعدیہ بشیر

No comments:

Post a Comment