کسی گلی کسی کوچے میں گھر دیئے جائیں
وگرنہ شہر بدر لوگ کر دیئے جائیں
امیرِ شہر کی سنتے ہیں اب یہ خواہش ہے
ہمارے پاؤں ہمیں باندھ کر دیئے جائیں
قدم قدم پہ کھڑی ہو رہی ہوں دیواریں
تو گام گام پہ لازم ہے سر دیئے جائیں
محبتوں کو ہے اب بھی سنبھالنا دشوار
کچھ اور راستے ہموار کر دیئے جائیں
ابھی غرور ہواؤں کا توڑ دیتے ہیں
ہمیں ہمارے ذرا بال و پر دیئے جائیں
یہ شہر جھیل چکا آفتیں قیامت کی
اب اس کو ڈھنگ کے شام و سحر دیئے جائیں
وگرنہ شہر بدر لوگ کر دیئے جائیں
امیرِ شہر کی سنتے ہیں اب یہ خواہش ہے
ہمارے پاؤں ہمیں باندھ کر دیئے جائیں
قدم قدم پہ کھڑی ہو رہی ہوں دیواریں
تو گام گام پہ لازم ہے سر دیئے جائیں
محبتوں کو ہے اب بھی سنبھالنا دشوار
کچھ اور راستے ہموار کر دیئے جائیں
ابھی غرور ہواؤں کا توڑ دیتے ہیں
ہمیں ہمارے ذرا بال و پر دیئے جائیں
یہ شہر جھیل چکا آفتیں قیامت کی
اب اس کو ڈھنگ کے شام و سحر دیئے جائیں
سعید الظفر صدیقی
No comments:
Post a Comment