یہ عہدِ کرب مرے نقش کو ابھارے گا
زمانہ اس کو مرے نام سے پکارے گا
ازل سے آدمؑ و فطرت ہیں برسرِ پیکار
خبر نہیں ہے کہ یہ جنگ کون ہارے گا
ہمیں یہ غم ہے نگارِ وطن کہ ہم نہ رہے
ترے وصال سے آباد تھی مری دنیا
ترا فراق مری عاقبت سنوارے گا
مجھے یقین ہے عامرؔ کہ ایک روز خدا
اسی زمیں پہ بہشتِ برِیں اتارے گا
مقبول عامر
No comments:
Post a Comment