فلمی گیت
تیرے بِنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں
تیرے بِنا یوں گھڑیاں بِیتیں جیسے صدیاں بِیت گئیں
تیرے بِنا یوں گھڑیاں بیتیں ۔۔۔۔۔۔۔
خود منزل کو ٹھکرایا ہے مجبوری کے سائے ہیں
تاریکی میں ہم نے اپنے دل کے داغ جلائے ہیں
ہار گئے دو پیار بھرے دل، ظالم رسمیں جیت گئیں
لُوٹ لیا حالات نے ہم کو تیرا جہاں آباد رہے
کاش ہمیں تُو بھول ہی جائے پیار نہ تجھ کو یاد رہے
پت جھڑ ہی انجام تھا جن کا اب وہ بہاریں بیت گئیں
تیرے بِنا یوں گھڑیاں بیتیں ۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ پرویز
برائے مہربانی مکمل گیت لکھ دیں۔ شکریہ
ReplyDeleteبرادر میں نے مکمل گیت ہی لکھا ہے، آپ گیت کے ٹائٹل کو کلک کریں، اس کے ساتھ اگر آپ ٭ریڈ مور پر کلک کریں گے تو آپ کو دوسرا بند بھی نظر آ جائے گا۔
Delete٭ Read more