Saturday, 29 August 2015

کس کا احساس اور کیسے گلے

کس کا احساس اور کیسے گِلے
بات کرنے سے پہلے ہونٹ سِلے
زندگی پھر بھی اک حقیقت ہے
کچھ تمہارا پتہ مِلے نہ مِلے
گلستاں کی سیاہ بختی دیکھ
تیرے جانے کے بعد پھول کِھلے
کیا اسی کا ہے نام ہمدردی
مِٹ گئے ہم، تمہارے لب نہ ہِلے
یہ بھی کوئی عجب نہیں باقیؔ
وہ مِلیں اور سکونِ دل نہ مِلے

باقی صدیقی

No comments:

Post a Comment