Thursday 15 January 2015

جب دھوپ مجھے پیکر آزار بناوے

جب دھوپ مجھے پیکرِ آزار بناوے
سایہ بھی میری راہ میں دیوار بناوے
لوگوں پہ بھرم کھل بھی چکا اس کی کشش کا
اب خود کو وہ بےسود پراسرار بناوے
سر اپنا ہتھیلی پہ لیے سوچ رہا ہوں
کیوں مجھ کو تماشا تیرا بازار بناوے
ملبوس کو اس طور سے تقسیم کریں ہم
کچھ میرا کفن کچھ تیری دستار بناوے
جی ہار کے پھرتا ہے تو قاتل سے یہ کہہ دو
آ پھر دلِ نادان تجھے دلدار بناوے
وہ تیرا مقدار میری راہ کہ اکثر
سورج کے مقابل صفِ اشجار بناوے
اس دور کے فنکار کی خواہش ہے کہ محسنؔ
پانی میں کوئی دائرۂ پرکار بناوے

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment