لباسِ دار نے منصب نیا دیا ہے اسے
وہ آدمی تھا، مسیحا بنا دیا ہے اسے
مگر سکوتِ فلک بھی زمیں جیسا تھا
دعائے نِیم شبی نے بھی کیا دیا ہے اسے
وہ سب حروف کہ بے شکل تھے، سلامت ہیں
کچھ اپنے شہر کا قاتل بھی بے مروت تھا
کچھ اپنے عجز نے بھی حوصلہ دیا ہے اسے
فغاں کہ اہلِ ہوس کی رقابتوں نے فرازؔ
جو شخص جانِ جہاں تھا، گنوا دیا ہے اسے
احمد فراز
No comments:
Post a Comment