Monday, 19 January 2015

ایک بوڑھے فقیر نے مجھ کو

ایک بوڑھے فقیر نے مجھ کو
کل بتایا ہے میرے سینے پر
ایک پاگل چُڑیل قابض ہے
اس لیے آج اپنے دوستوں کو
میں بتا دوں کہ آج سے آگے
باتوں باتوں میں ایک دو کی میں
چاہے مٹی پلید بھی کر دوں
ایک تھپڑ رسید بھی کر دوں
نوچ لوں منہ یا گالیاں دے دوں
تو وہ ہرگز بُرا نہیں مانیں
اور سمجھیں کہ ساری بے ادبی
بس اسی کے طفیل ہوتی ہے
مجھ میں پاگل چڑیل ہوتی ہے

عمار اقبال

No comments:

Post a Comment