Friday, 13 March 2015

تیزاب کی آمیزش یا زہر ہے پانی میں

تیزاب کی آمیزش یا زہر ہے پانی میں
مرجھانے لگے پودے کیوں عہدِ جوانی میں
تنکا ہوں کہ بہہ جاؤں برسات کے پانی میں
قائم ہوں چٹانوں سا دریا کی روانی میں
اس پر ہی نجانے کیوں ہم جان لٹا بیٹھے
معلوم نہیں کیا تھا اس دشمنِ جانی میں
اشعار میں اب جدّت آئے گی نظر ان کو
اب ربط نہیں کوئی الفاظ و معانی میں
ان کے بھی فسانے میں کردار مِرا روشن
گم گشتہ نہیں ہوں میں اپنی ہی کہانی میں
بے دار بھی رہنے کا ہے دور یہی راغبؔ
غفلت کی خماری بھی چڑھتی ہے جوانی میں

افتخار راغب

No comments:

Post a Comment