Sunday 15 March 2015

یورش سخت جبر میں خواہش جام سی کبھی

یورشِ سخت جبر میں خواہشِ جام سی کبھی
عیشِ دوام سی کبھی ان ہوئے کام سی کبھی
صبحِ بہار میں کبھی صحنِ خزاں میں بھی کبھی
بجھتا ہوا شرر کبھی رنگوں کی شام سی کبھی
اور کسی جہان میں حاضرِ جان سی کبھی
غیبوں کے سحر دور میں ساعتِ عام سی کبھی
برق بہار ہے یا ہے کوئی سکوت مسکوت غم فزا
رنگ خموش در کبھی رونقِ بام سی کبھی
مثلِ خیالِ خامِ دل جیسے کہیں رکی ہوئی
ثابت ماہ و سال میں سیرِ مدام سی کبھی
ہے یہ منیرؔ شاعری میری فضائے زندگی
شاملِ حال سی کبھی ماضی کے دام سی کبھی

منیر نیازی

No comments:

Post a Comment