Sunday, 22 March 2015

فریب کھا کے بھی اک منزل قرار میں ہیں

فریب کھا کے بھی اک منزلِ قرار میں ہیں
وہ اہلِ ہجر کے آسیبِ اعتبار میں ہیں
زمین جن کے لیے بوجھ تھی وہ عرش مزاج
نہ جانے کون سے موبر پہ کس مدار میں ہیں
پرانے درد، پرانی محبتوں کے گلاب
جہاں بھی ہیں خس و خاشاک کے حصار میں ہیں
اڑائی تھی جو گروہِ ہوس نہاد نے دھول
تمام منزلیں اب تک اسی غبار میں ہیں
نہ جانے کون سی آنکھیں وہ‌ خواب دیکھیں گی
وہ ایک خواب کہ ہم جس کے انتظار میں ہیں
چراغ کون سے بجھنے ہیں، کن کو رہنا ہے
یہ فیصلے ابھی اوروں کے اختیار میں ہیں

افتخار عارف​

No comments:

Post a Comment