Sunday, 22 March 2015

حجرہ جاں میں باغ کی جانب ایک نیا در باز کیا

حجرۂ جاں میں باغ کی جانب ایک نیا در باز کیا
ہم نے میرؔ سے رُوتابی کی بدعت کا آغاز کیا
خوابوں کی پسپائی کے چرچے گلی گلی تھے جب ہم نے
دل کے ہاتھ پہ بیعت کر لی، دنیا کو ناراض کیا
جانے وہ کیسا موسم تھا جس نے بھری بہار کے بعد
اس گُل کو شادابی بخشی، ہم کو دست دراز کیا
زندہ لفظ کے مدِ مقابل کیا اورنگ و طبل و علم
سارے سحر بکھر جائیں گے جب ہم نے اعجاز کیا
درد کی لَے کا مدھم رکھنا عین ہنر تھا اور ہم نے
باغِ نوا کے خلوتیوں کو خلق کا ہم آواز کیا

افتخار عارف​

No comments:

Post a Comment