Wednesday 18 March 2015

ہمارا حال کچھ یوں ہے ترے دربان کے آگے

ہمارا حال کچھ یوں ہے تِرے دربان کے آگے
کہ یخ بستہ مسافر جیسے آتشدان کے آگے
ہمارے پیر لیکن اس زمیں نے تھام رکھے ہیں
بہت سے شہر ہوں گے اور بھی، ملتان کے آگے
اک آندھی گردش حالات کی حاوی ہوئی مجھ پر
کہاں تک جلتا رہتا وقت کے طوفان کے آگے
بیعت کی بحالی سے بڑی راحت نہیں کوئی
ہر اک شے ہیچ ہے اس دل کے اطمینان کے آگے
جواب اس کو مِری باتوں کا جب دینا نہیں ہوتا
وہ فوراً ہاتھ رکھ لیتا ہے اپنے کان کے آگے
ہماری نسبتیں قائم ہیں ساجدؔ اس گھرانے سے
جو سجدہ ہی نہیں کرتا کسی سلطان کے آگے

اعتبار ساجد

No comments:

Post a Comment