Tuesday, 14 March 2017

بوسہ خال کی قیمت مری جاں ٹھہری ہے

بوسۂ خال کی قیمت مِری جاں ٹھہری ہے
چیز کتنی سی ہے اور کِتنی گراں ٹھہری ہے
چھیڑ کر پھر مجھے مصروف نہ کر نالوں میں
دو گھڑی کے لیے صیاد! زباں ٹھہری ہے
آہِ پُر سوز کو دیکھ اے دلِ کمبخت نہ روک
آگ نکلی ہے لگا کر، یہ جہاں ٹھہری ہے
صبح سے جنبشِ ابرو و مژہ سے پیہم
نہ تِرے تیر رکے ہیں، نہ کماں ٹھہری ہے
دم نکلنے کو ہے، ایسے میں وہ آ جائیں قمرؔ
صرف دم بھر کے لیے روح رواں ٹھہری ہے

استاد قمر جلالوی

No comments:

Post a Comment