Saturday, 25 March 2017

دل مایوس کو اے عہد کرم شاد نہ کر

دلِ مایوس کو اے عہدِ کرم شاد نہ کر
ناز پروردۂ غم ہے اسے برباد نہ کر
اے تقاضائے خرد مجھ پہ یہ بیداد نہ کر
میں ہوں دنیائے محبت مجھے برباد نہ کر
غمِ ہستی ہی سہی، تیرے سوا کوئی ہو
دل کہ بستی ہے تِری غیر سے آباد نہ کر
صبر شایاںِ محبت تو نہیں ہے لیکن
شکر اگر بن نہ پڑے شکوئے بیداد نہ کر
دل کی حد سے اثر زیست نہ گزرے فانیؔ
ہوش لازم ہے مگر ہوش کو آزاد نہ کر

فانی بدایونی

No comments:

Post a Comment