Saturday, 20 January 2018

دل کو فرصت ہو ذرا صدموں سے

دل کو فرصت ہو ذرا صدموں سے
جا نکل جا تُو مِرے خوابوں سے
رنگ سے، موسموں سے، خوشبو سے
اب نہ بنتی ہے حسیں چہروں سے
جب سے تنہائی مِری محفل ہے
پردے اٹھنے لگے ہیں رازوں سے
رات بھی رک گئی تھی سننے کو
گفتگو تھی مِری سناٹوں سے
اس لئے بھا گئے اندھیرے ہیں
سایہ تک بھاگتا ہے سایوں سے
روز سورج کی ہمیں پہلی کرن
ڈھونڈ لاتی ہے گلی کوچوں سے
زمیں کو آسماں سے جب دیکھا
تب سے تائب ہوں میں پروازوں سے
بھلا ان راستوں پہ کیا جانا
جن کو وحشت ہے مِرے قدموں سے
وقت کا ساز ہے لازم ابرک 
کون سیکھا ہے فقط لفظوں سے

اتباف ابرک

No comments:

Post a Comment