مسکرا کر خطاب کرتے ہو
عادتیں کیوں خراب کرتے ہو
کیا ضرورت ہے بحث کرنے کی
کیوں کلیجہ کباب کرتے ہو
ہو چکا جو حساب ہونا تھا
یہ نئی احتیاط دیکھی ہے
آئینے سے حجاب کرتے ہو
ایک دن اے عدم نہ پی تو کیا
روز شغلِ شراب کرتے ہو
عبدالحمید عدم
No comments:
Post a Comment