Sunday 28 January 2018

کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی

فلمی گیت

کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی 
میرے دل کی دھڑکنوں میں، نئی آرزو جگا دی
کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی 

میری چاہتوں کا اب تک نہ اثر ہوا کسی پر 
انہیں کچھ خبر نہیں ہے یہاں زندگی مٹا دی ہے 
کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی 

میرا پیار ہے عبادت تجھے یہ خبر نہیں ہے  
جہاں تیرا نام آیا، وہیں پہ جبیں جھکا دی 
کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی 

نہ بڑا نہ کوئی چھوٹا سبھی ایک ہیں جہاں میں 
ہے وہی عظیم جس نے نئی شمع اک جلا دی 
کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی 
میرے دل کی دھڑکنوں میں نئی آرزو جگا دی

تسلیم فاضلی

No comments:

Post a Comment