Saturday, 20 January 2018

بہت سوچنے میں بھی نقصان ہے

بہت سوچنے میں بھی نقصان ہے
خِرد وَر وہی جو نادان ہے
مجھے حتی الامکان تکلیف دو
یہی میری صحت کا حفظان ہے
یہ شے بھی ہے گر کام کی شے کوئی
تو ہستی میری تم پر قربان  ہے
پسند آئی ہے اس کو کیسی جگہ
تیرے ابروؤں میں میری جان ہے
مجھے ایسا لگتا ہے تجھ سے میری
بڑی دیر کی جان پہچان ہے
یہ سب درسگاہیں ابھی پھونک دو
اگر علم لفظوں کی گردان ہے

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment